Monday, June 17, 2013

zakat calculator online زکوۃ کیلکولیٹر

zakat calculator online

زکوۃ نکالنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ


  • عام شہری زندگی گزارنے والے کو جن چیزوں کی زکوۃ عام طور پر نکالنی پڑتی ہے وہ تمام عمومی اشیاء اس صفحے پر موجود ہیں۔ جو چیزیں آپ کے پاس موجود ہیں آپ ان کی مالیت ان کے سامنے لکھتے جائیں اور جو چیز موجود نہیں ہے اس میں صفر لکھ دیں اور اپنے مال پر لگنے والی زکوۃ کو با آسانی معلوم کرلیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو اس میں موجود نہ ہو تو پھر دارالافتاء سے رجوع کریں یا اسی سائٹ پر ہمیں اپنا مسئلہ لکھ کے بھیج دیں۔

  • درج ذیل خانوں میں اپنے پاس موجود مالیت کا اندراج کریں

    وہ رقوم جو قابل ادائیگی زکوۃ ہیں

    • سونا خواہ کسی شکل میں ہو
    • چاندی خواہ کسی شکل میں ہو
    • مال تجارت یعنی بیچنے کی نیت سے خریدا ہوا مال/مکان/ زمین وغیرہ
    • بینک میں جمع شدہ رقم
    • اپنے پاس موجودہ نقد رقم
    • وہ ادھار جس کا پتہ ہو کہ واپس مل جائیگا چاہے نقدی کی صورت میں ہو یا کسی کو مال تجارت میں بیچا ہو
    • غیر ملکی کرنسی موجودہ ریٹ سے
    • کمپنی کے وہ شیئرز جو مال تجارت کی نیت سے خریدے ہوں ان کی مکمل قیمت موجودہ ریٹ سے
    • وہ شیئرز جو نفع کی نیت سے خریدے گئے ہوں
    • ببچت سرٹیفیکیٹ جیس این آئی ٹی، این ڈی ایف سی، ایف ای بی سی وغیرہ صرف اصل رقم پر زکوۃ واجب ہوگی
    • کسی جگہ اپنی رکھوائی ہوئی رقم/سونا/چاندی/مال تجارت
    • کمیٹی میں اپنی جمع کرائی گئی رقم جو اب تک کھلی نہ ہو
    • خام مال جو مصنوعات بنا کر فروخت کرنے کے لیے خریدا گیا ہو
    • تیار شدہ مال کا اسٹاک/ذخیرہ
    • کاروبار میں اپنا حصہ

    وہ رقوم جو قابل ادائیگی زکوۃ نہیں

    • واجب الاداء قرضہ
    • کمیٹی ملنے کے بعد اس کی بقایا قسطیں
    • یوٹیلیٹی بلز جو زکوۃ کی تاریخ تک دینا ضروری ہوچکے ہوں
    • پارٹیوں کی ادئیگی جو باقی ہو
    • ملازمین کی تنخواہیں جو زکوۃ نکالنے تک واجب ہوچکی ہوں
    • گزشتہ سال اگر زکوۃ ادا نہ کی جاسکی ہو تو اسکی رقم
    • قسطوں پر خریدی ہوئی چیز کی بقایا قسطیں


      1 comment:

      1. Zakat is calculated according to the lunar year. Those who pay Zakat according to the solar year should accordingly, in order to take into account the difference in days, add 3% to the amount of Zakat payable. zakat calculator

        ReplyDelete